سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

0
33

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوا۔

آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور دوران فائرنگ پیر عرف الیاس نامی دہشتگرد ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگرد 2006 سے تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا۔ پیر  ٹی ٹی پی بیت اللہ محسود  گروپ کا رکن اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے  بعد پیر شہریار محسود گروپ جوائن کر لیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں