گورنرپنجاب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

0
45

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات۔ گورنر نے وزیراعظم کو کورونابحران سے متاثرہ خاندانوں کیلئے اقدامات بارے بتایا۔

پنجاب میں 12 لاکھ 65 ہزار سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں اور پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں60 سے زائد فلاحی تنظیمیں کورونا متاثر ین کی مدد کر رہی ہیں۔ ڈاکٹرز کیلئے 1 لاکھ 70 ہزار پی پی ایزکٹس اور 2 لاکھ 60 ہزار میڈیکل کٹس فراہم کر چکے ہیں۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو بر یفنگ مذید بتایا کہ فلاحی تنظیموں ‘بزنس کیمونٹی سمیت دیگر افراد کی مدد سے ابتک کورونا بحران کے متاثر ین کیلئے 4.5 ارب خرچ کر چکے ہیں اور صوبے کی تمام جیلوں میں 46 ہزار سے قیدیوں کو کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی سامان دیا ہے۔ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے میڈیکل یونیورسٹیز میں بھی 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں