آرمی چیف کی طرف سے کوئٹہ کے ڈرائیور کو تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام

0
6

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیجانب سے چیف آف اسٹاف 12 کور برگیڈئیر عابد مظہر نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو ان کی انسانی خدمت کے اعتراف میں تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام دیا ہے۔

چیف آف اسٹاف 12کور بریگیڈئیر عابد مظہر نے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ سے ہیڈکوارٹر 12 کور میں ملاقات کی۔

چیف آف اسٹاف بریگیڈئیر عابد مظہر نے فیصل بلوچ کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصل بلوچ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر سینکڑوں افراد کی زندگیاں بچائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں