ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں ایک سو چالیس ارب روپے چلے گئے، وزیر اعظم عمران خان

0
34

سرگودھا: وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔

صحافی نے جہانگیر ترین سے متعلق سوال پوچھا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت  چھبیس روپے اوپر چلی گئی اور انہوں نے کارٹیل بنا کر عوام کو لوٹا ہے۔ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے  اور سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کے لیے قانون اور امیر کے لیے اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں ایک سو چالیس ارب روپے چلے گئے اور کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں۔ جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے اور معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے اور طاقتور کو قانون کے کہڑے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے۔ ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے اور رمضان پیکج خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں