پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں،۔فواد چوہدری

0
28

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‏پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے اور جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن حکومت کو بزور طاقت بلیک میل کوئی نہیں کرسکتا۔  پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔ ‏پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں۔ پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی عزت اورناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول ہے۔ جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں