پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

0
31

لاہور‏: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز  کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

 پی سی بی کے مطابق‏ پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی اور ‏دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ  میچز کھیلے جائیں گے۔ ‏ سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دییئے گئے ہیں۔‏ 5 ٹی ٹونٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے۔

‏ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28  بار باڈوس میں ہوں گے اور‏ 31 جو لائی، یکم اگست اور تین اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو  روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا اور‏ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع  ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں