وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

0
61

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی۔ کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے۔ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے اور ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات اورویکسینیشن کے بارے میں بھی بریف کیا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔ کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں