چیف جسٹس کی ‘گُڈ ٹو سی یو’ کی وضاحت، ملزم کی طرح وکیل کو دیکھ کر بھی گڈ ٹو سی یو

0
23

اسلام آباد: ‏چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر ہونے والی تنقید پر صفائی پیش کردی۔

ایک سول مقدمے میں وکیل اصغر سبزواری کو دیکھ کر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔

ساتھ ہی چیف جسٹس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں لیکن مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔ ادب و اخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

سینئیر صحافی ناصر بیگ چغتائی نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ چیف جسٹس اپنے ساتھی ججوں کی فل کورٹ میٹنگ بلا کر بھی یہی کہیں اور اہم آئینی کیسوں پر فل کورٹ کا ایجنڈا بنائیں تاکہ ہم کہہ سکیں ‘گڈ ٹو سی یو آل’، چیف  صاحب نے ایک بار خان صاحب کو ‘ایک ہی ایمان دار شخص’ بھی کہا تھا پھر وضاحت دیتے رہے تھے۔

چیف جسٹس کا کام اسپن ڈاکٹر یا پبلک ریلیشنز کا نہیں، آئین کے مطابق کام سے کام رکھیں۔ اب بھی وقت ہے کہ اچھی یادیں چھوڑ کر جائیں تاکہ ملنے پر ہم بھی کہہ سکیں گڈ ٹو سی یو سر۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں