وفاقی و سندھ حکومت نے بڑے رقبے پر بنے ہسپتال کو نظر انداز کردیا

0
119

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جبکہ سندھ کے سب سے بڑے رقبے پر بنے ہسپتال کو وفاقی و سندھ حکومت نے مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔ پاکستان اسٹیل مل 100 بیڈ ہسپتال میں جدید مشینری خراب ہونے لگی۔ کراچی میں کورونا وائرس تیزی پھیلنے لگا وفاقی اور سندھ حکومت تاحال اسپتال کو چلانے کیلئے تیار نہیں۔

وفاقی و سندھ حکومت کی طرف سے شہری پٹی گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، بن قاسم، شاہ لطیف ٹاون اور بھینس کالونی میں کورونا وائرس کیلئے کوئی بھی بڑا سینڑ قائم نہ کیا جاسکا۔

علاقہ مکینوں کا سندھ حکومت اور وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسٹیل مل سو بیڈ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیا جائے۔ ہسپتال میں بڑی تعداد ویلنٹی لیڑرز ہیں جن کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے ملیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے گزشتہ رات سے گلشن حدید کی مختلف یوسیز میں سمارٹ لاک ڈائون کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں