پاکستانی وزیر خارجہ انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

0
67

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے۔

انطالیہ ہوائی اڈے پر  انطالیہ کے ڈپٹی گورنر جنگیز جان ترک ، ترکی میں پاکستان کے سفیر سائیرس قاضی اور ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ “انطالیہ سفارتی فورم” میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ وزیر خارجہ انطالیہ ورم میں شرکت کیلئے آئے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ انطالیہ سفارتی فورم کا انعقاد ” تخلیقی سفارت کاری، عہد نو، اور نئی طرزِ فکر” کے موضوع پر کیا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ، انطالیہ میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے اور خطے کی صورتحال، اہم علاقائی و عالمی موضوعات پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں