پاک فضائیہ کا 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت

0
28

اسلام آباد: پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کو انکی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔

پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل  9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جو کہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ آپ کی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے آپ کو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا۔ ایم ایم عالم اس وقت سرخیوں کی زینت بنے جب انہوں نے اپنے F-86 طیارے سے فضائی معرکے میں 9 بھارتی ہاکر طیاروں کو تباہ کیا۔  علالت کے باعث آپ 18مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں