سندھ ہائی کورٹ، شہری کی گمشدگی سے متعلق دراخوست کی سماعت

0
184

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں شہری عبدالرحیم عرف ماما کی گمشدگی سے متعلق دراخوست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی جی رینجرز و دیگر کو 12 جولائی کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گمشدہ عبدالرحیم کی شناخت سے متعلق این آئی سی کاپی تصاویر بھی جمع کرائی جائیں۔ 

درخواست گزار عرفانہ میگانی نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 10 جون کو میرے شوہر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کلفٹن ویو اپارٹمنٹ سے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

لیاقت علی خان وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عبدالرحیم کو 20 سے پچیس سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کچھ سادہ لباس اہلکار بلڈنگ کے نیچے بھی موجود تھے۔ عبدالرحیم کو ہرجگہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست لاپتہ شہری کی اہلیہ عرفانہ میگانی کی جانب سے دائر کی گئی ہےجس کی سماعت جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس یوسف علی سید نے کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں