ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سےمزید 15 اموات

0
18

اسلام آبا: ‏پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 832 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹوکیسزکی تعداد 13 ہزار 633 ہوگئی ہے اور ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 15 اموات ہوئی ہیں۔

‏ملک بھرمیں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 190 ہوگئی ہے اور ملک بھرمیں کورونا سے متاثر 2 لاکھ 70 ہزار 9 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پنجاب 95 ہزار 611، سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 425 کیسز جبکہ خیبرپختونخوا 35 ہزار337، بلوچستان میں 12 ہزار 321 کیس سامنےآئے ہیں۔ اسلام آباد 15 ہزار 401، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 538 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 199 ہوگئی ہے۔

‏24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 612 کورونا ٹیسٹ کیےگئے ہیں۔ 24 گھنٹےمیں کورونا کےمزید 617 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک بھرمیں 23 لاکھ 17 ہزار 213 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں