صدارتی آرڈیننس، بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس پر عمل درآمد شروع

0
90

اسلام آباد: صدارتی آرڈیننس کے زریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کردی گئی۔ پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد ہوگا اور ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔ ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد اضافی انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ ماہانہ 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا اور ماہانہ 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔
ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا جبکہ ماہانہ 75 ہزار روپے سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد اضافی انکم ٹیکس ہوگا۔ صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں پر اضافی انکم ٹیکس نافذ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں