پنجاب کے تمام بلدیاتی نمائندے بحال

0
64

لاہور: پنجاب کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو بحال کر دیا گیا۔
کمشنر، ڈپٹی کمشنرز سے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات واپس لے لئے گئے۔

‏وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  کی زیر صدارت اجلاس بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی، ایڈمنسٹریٹرز کو ود ڈرا کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کی محکمہ بلدیات آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں