کے یو جے کے وفد کا روزنامہ امن کا دورہ، انتظامیہ سے مذاکرات، مرحوم نیوز ایڈیٹر جاوید اقبال کے واجبات کی ادائیگی پر راضی

0
38

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی اور نائب صدر جاوید قریشی نے روزنامہ امن کا دورہ کیا اور کے یو جے کے سینئر رکن روزنامہ امن کے نیوز ایڈیٹر جاوید اقبال کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ایڈیٹر اجمل دہلوی سے ملاقات کی ملاقات نتیجہ خیز رہی اور انتظامیہ کی جانب سے وعدہ کیا گیا ہے کہ پیر 23 مئی کو جاوید اقبال کے بقایاجات کا چیک جاری کردیا جائے گا۔

کے یو جے کے وفد نے انتظامیہ پر واضح کردیا ہے کہ اگر پیر کو واجبات ادا نہ کئے گئے تو پھر نتائج کی ذمہ داری روزنامہ امن کی انتظامیہ پر ہوگی۔ وفد نے اجمل دہلوی کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا، جن کی وجہ سے روزنامہ امن کے کارکنوں کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وفد نے اجمل دہلوی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ان کے ادارے میں کم از کم تنخواہ کے قانون پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا اور نیوز ایڈیٹر کے عہدے پر فائز جاوید اقبال کو بھی صرف 15 ہزار تنخواہ دی جارہی تھی۔

کے یو جے کے وفد نے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد نیوز روم میں کارکنوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے جاوید اقبال کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں