معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کی وضاحت

0
12

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا اپنے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں وضاحت۔

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے وضاحتی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ہے۔ میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے پہلے میں حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں اور میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امریکہ سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے اور میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا  لاکھوں کی جائیداد نہیں ہے۔ میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے اور غلط فہمی نہ پھیلائی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں