اسٹیل ملز، انصاف لیبر یونین پر پاپندی لگادی گئی

0
859

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز انصاف لیبر یونین سی بی اے پر این آئی آر سی نے پاپندی لگادی۔ پاکستان اسٹیل ملز میں کچھ ماہ قبل 16 جنوری کو انصاف لیبر یونین سی بی اے کے ورکروں نے سابق انچارج ٹرانسپورٹ یونس ابڑو کو ان کے آفس میں تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انتظامیہ اسٹیل ملز نے این آئی آر سی میں انصاف لیبر یونین کے خلاف کیس دائر کردیا۔ این آئی آر سی نے آج فیصلہ دیتے ہوئے انصاف لیبر یونین سی بی اے کی رجسٹریشن کینسل اور اسٹیل ملز کی ٹریڈ سیاست میں پاپندی لگادی۔

چیئرمین انصاف لیبر یونین سی بی اے یاسین جامڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ انصاف لیبر یونین کو ملازمین کے روزگار کا تحفظ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے اور این آئی آر سی کے غیر قانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اور ملازمین کے روز گار کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ سازشی عناصر ہرگز کامیاب نہیں ہونگے اور ملازمین کے روز گار کے تحفظ کے لئے کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں