لندن میں بڑی بیٹھک، آرمی چیف کے ناموں پر غور و خوض، آئندہ نومبر اور جون کے مہینے اہمیت اختیار کرگئے

0
335

کراچی (مدثر غفور) اجنبی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں کی لندن میں بڑی بیٹھک میں آئندہ نومبر کے مہینے میں آرمی چیف کے لئے جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جائنٹ چیفس کے لئے ساحر شمشاد مرزا کے نام پر غور کیا گیا ہے جبکہ موجودہ آرمی چیف کی مجوزہ مدت ملازمت میں اضافے کی صورت میں اگلے سال جون میں آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کے نام پر غور و خوض کیا گیا ہے۔

لندن کی بیٹھک میں نئے وزیراعلی پنجاب کے لئے
حمزہ شہباز شریف کے علاوہ دیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد پنجاب میں ایک بزرگ وزیراعلی آسکتے ہیں جو تحریک انصاف کیلئے سرپرائز ہو سکتا ہے۔

مسلم لیگ نواز کی بڑِی بیٹھک میں الیکشن کے حوالے سے آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کروائے جائیں گے لیکن اس سے پہلے سیلاب زدگان کی بحالی کا کام لازمی مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

‏موجودہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ایکسٹینشن نہیں لے رہے مگر ان کا ‘ٹینیور’ کچھ تیکنیکی وجوہات کی بنا پر مئی 2023 میں ختم ہوگا۔ اس وقت تک اب تک کے پانچوں سینئر جنرلز عاصم منیر، ساحر شمشاد مرزا، اظہر عباس، نعمان محمود اور فیض حمید ریٹائر ہو جائیں گے۔ اُس وقت سینئیر ترین جنرل 30 کور کے کمانڈر جنرل عامر اور دوسرے نمبر پر موجودہ دی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں