پارلیمنٹیری کمیٹی برائے سی پیک کے زیر اہتمام علاقائی مسائل اور ترقی کے موضوع پر سیمینار

0
79

گوادر: پارلیمنٹیری کمیٹی برائے سی پیک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں علاقائی مسائل اور ترقی کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں مقامی صحافیوں سمیت دیگر مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ منتظمین نے سیمینار کے تین سیشن رکھے۔

پہلا سیشن میں چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی۔نے گوادر پورٹ سے علاقائی بزنس، ایکسپورٹ، تجارت اور  کامرس کی ترقی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

دیگر دو مختلف سیشنز میں چیرمین سی پیک کمیٹی، علاقہ ایم این  اے و دیگر نے سی پیک سے بلوچستان کی معیشیت اور گوادر کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ جس میں اہلِ گوادر کی نمائندگی کرنے والے مختلف طبقہ فکر کے حضرات، طلباء اور مقامی صحافیوں سے گوادر کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے تجاویز لی۔ شرکاء نے گوادر کے اہم بنیادی مسائل کمیٹی کے سامنے رکھ دی تاکہ ان کے حل کے لیے انہیں حکّامِ بالا سے گوشگزار کروایا جائے گا۔

کمیٹی کے ممبران نے  ایسٹ بے متاثرین ڈھوریہ اور گزراون وارڈ کے خواتین اور نمائندہ حضرات سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ بعد ازاں کمیٹی اندرون شہر سید ہاشمی ایوینیو، ملا فاضل چوک تا ملا موسیٰ موڑ کا بھی دورہ کیا۔ چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈی سی گوادر اور دیگر حکام دورے کے دوران کمیٹی کے ساتھ رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں