ملک بھر میں لیلۃ القدر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

0
53

کراچی: ملک بھر میں لیلۃ القدر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی، گھروں اور مساجد میں عبادات، کورونا وائرس سے نجات کیلیے رات بھر خصوصی دعائیں

 ملک بھر میں لیلۃ القدر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی، لیلۃ القدر کے موقع پر مساجد کو برقی روشنیوں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا، کورونا وبا کی وجہ سے روایتی اجتماعات نہ ہو سکے لیکن گھروں میں لوگوں نے عبادات کے خصوصی انتظامات کیے، مساجد میں ختم قرآن کی تقریبات سادگی کے ساتھ ایس او پی کے تحت منعقد کی گئیں، علمائے کرام نے شب قدر کے فضائل بیان کئے۔

پاکستان کی سلامتی واستحکام، امت مسلمہ کی سربلندی ،کورونا وباء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں