ڈاکٹر عامر لیاقت کی عدالتی احکامات پر 23 جون کو قبر کشائی کی جائے گی

0
23

کراچی: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کیسے واقعہ ہوئی، 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔ 23 جون بروز جمعرات عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی جائے گی۔ قبر کشائی صبح ساڑھے 9 بجے عبداللہ شاہ غاذی کے مزار پر کی جائے گی۔

میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ اور ڈاکٹر گلزار علی سولنگی بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ عدالتی احکامات پر قبر کشائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں