سپریم کورٹ کا پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم

0
42

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت عظمی نے نیب کو ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے تحقیقات کی جائیں مگر جیل میں نہ رکھا جائے۔ دوران سماعت نیب نے استدعا کی کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18ستمبر2019 کو گرفتار کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں