آڈیو لیکس تحقیقات کا معاملہ، تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

0
26

اسلام آباد: آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا معاملہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے کس جج کیخلاف تحقیقات یا کاروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں