پہلی سعودی خاتون خلا نورد 4 خلا باز سمیت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تاریخی سائنسی مشن پر روانہ

0
47

ریاض: سعودی عرب نے اتوار کو نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پہلی سعودی خاتون خلا نورد ریانہ برناوی اور ان کے ساتھی علی القرنی سمیت چار خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے تاریخی سائنسی مشن پر روانہ ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی خلا باز وں کا سفر ایکسیوم اسپیس 2 مشن کے ذریعے امریکی وقت کے مطابق پانچ بجکر 37 منٹ پر شروع ہوا۔ خلائی اسٹیشن پر 8 دن قیام کے دورن خلا باز 20 تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے۔ ان میں سعودی سائنسدانوں کے منصوبے شامل ہیں۔

خلائی مشن پر روانگی سے قبل سعودی خلا بازوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنے سفری بیک کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سعودی خاتون خلا باز اور بریسٹ کینسر ریسرچر ریانہ برناوی نے سعودی اسپیس کمیشن کی نمائندگی پر  فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع کو ایک خواب قرار دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں