اسٹیل ٹائون سیکیورٹی کی ناکامی، اسٹیل ٹائون میں بھی چوریاں معمول بن گئیں

0
149

کراچی: اسٹیل ملز کی رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون میں سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں نااہلوں کی تعیناتی کی وجہ سے چوریاں معمول بن گئیں اور نفری ہونے کے باوجود گشت کا عمل روک دیا گیا۔

اسٹیل ٹائون میں سیکیورٹی غائب ہونے کے باعث سے آئے روز الیکٹرک تاریں، خالی گھروں کی کھڑیاں، چولھے اور پھنکے چوری ہونے لگے۔ آج بھی کئی مختلف فلیٹوں کی مین ہائی ٹینشن تاریں چور کاٹ کر باآسانی فرار ہوگئے جبکہ ایس او سیکیورٹی اسٹیل ٹائون کاشف غفور گاڑیوں کے مزے لیتے پکنک مناتے نظر آنے لگے۔

زرائع کے مطابق جب سے اسٹیل ٹائون میں کاشف غفور نامی ورکر کو ایس او سیکیورٹی لگایا گیا ہے تب سے اسٹیل ٹائون میں چوریاں عام ہوگئیں اور چور موٹر سائکلوں پر سرعام کھڑکیاں کبھی درختوں کے پتوں میں لوہا یا چولھے وغیرہ چُھپاکر چوری کرکے لے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں جسے سیکیورٹی بھی نہیں روکتی۔

ماضی میں اسٹیل ٹائون میں سیکیورٹی کا معمولی گشت ہوتا تھا، سیکیورٹی گشت ہونے کی وجہ سے چوریوں کی روک تھام میں مدد ملتی تھی اور چوریاں ناہونے کے برابر تھی لیکن جب سے کاشف غفور جیسے خوشامدی ایس او اسٹیل ٹائون لگا تب سے سیکیورٹی گشت ختم اور چوریاں روزانہ ہونی لگی ہیں۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل سیکیورٹی انچارج کاشف غفور نے عثمان کمانڈو نامی سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ مل کر اسٹیل ٹائون سیکیورٹی آفس میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان کباڑیوں کو فروخت کردیا تھا جس کے خلاف کوئی ایکشن یا انکوائری نہیں ہوئی تاہم انتظامیہ نے معمولی سوال پوچھنے کے بعد کاشف غفور کو دوبارہ فری ہینڈ دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں