وانا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی، فصلیں بری طرح متاثر

0
4

وانا: مون سون کے حالیہ بارشوں اور ژالہ باری نے تحصیل برمل، شوال، اور پریغل میں تباہی مچادی،
پاک افغان بارڈر سے منسلک قبائلی اضلاع میں چلغوزے کی قیمتی فصلوں سمیت دیگر سبزی اور میواجات کو بری طرح متاثر کردیئے ہیں۔

تحصیل برمل کے مختلف تحصیلوں یعنی ورمڑپنگہ، نذنارائی، شوال اور تحصیل شکئی میں مون سون کی شدید برف باری کے باعث مذکورہ پہاڑوں نے سفید چادر اڑلی ہیں تو دوسری جانب میدانی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔

مقامی کسانوں اور زمینداروں کے مطابق مون سون کے حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے باعث میدانی علاقوں میں سبزی اور میواجات بری طرح متاثر ہوگئی ہیں اور مذکورہ پہاڑی سلسلوں میں شدید ژالہ باری کے باعث چلغوزہ فیصل کو انتہائی نقصان پہنچایا ہے۔ مقامی زمینداروں اور کسانوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہیں کہ نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں