بہالپور میں خواجہ سرا کا بہیمانہ قتل

0
72

بہالپور: جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر خواجہ سرا کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ ٹرانس جینڈر حقوق کیلئے متحرک شہزادی رائے کے مطابق مارنے والے نے معصوم خواجہ سرا کو صرف اس لیے گولی مار دی کہ وہ اس کی خواہش پوری نہ کر سکا۔ معاشرے کی بے رحمی اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمیں اس دنیا میں جینے کا کوئی حق نہیں۔

آئی جی پنجاب محمد عامر ذوالفقار خاں نے خواجہ سرا قتل کے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بہاولپور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کا حکم دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں