بھارتی وزیراعظم کا یوم جمہوریہ کے موقع پر خیر سگالی خط، پاکستان ہندو کونسل کا خیر مقدم

0
292

کراچی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب وزیراعظم عمران خان کو یوم پاکستان کے موقع پر خیر سگالی خط، پاکستان ہندو کونسل نے خیر مقدم کیا ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم کا خط علاقائی امن کیلئے اہم پیش رفت ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار سربراہ پاکستان ہندو کونسل ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ بھارتی وزیراعظم کا خط دونوں ممالک کے مابین امن کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے امن پسند حلقوں کو امن کی شمع کو بجھنے نہیں دینا چاہئے۔ پاک بھارت عسکری قیادت کا ایل او سی سیز فائر اعلان کے بعد حالیہ پیش رفت سے دوطرفہ اعتماد بحال ہوا اور وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ سری لنکا کے دوران بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا۔ گزشتہ دو برس قبل میں نے دورہ بھارت کے دوران دوطرفہ امن کی کوشش کی، آج بھی دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کیلئے پر امید ہوں۔ پاکستان اور بھارت کے امن پسند حلقوں کو خطے کے عوام کی بہتری کیلئے آگے آنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں