انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک کا مختصر ویڈیو فیچر ‘ریلز’ متعارف

0
182

کراچی: انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک نے بھی مختصر ویڈیو فیچر ‘ریلز’ کو متعارف کرادیا ہے اور دنیا بھر میں صارفین فیس بک پر ریلز پوسٹ دیکھ سکیں گے اور کانٹینٹ کرئیٹرز پیسے بنا سکیں گے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی طرف سے 150 سے زائد ممالک میں ریلز فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یاد رہے 2021 میں میٹا نے یہ فیچر صرف امریکا کے صارفین کے لئے پیش کیا تھا جبکہ ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر یہ فیچر 2020 میں پہلی دفعہ متعارف کرایا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق فیس بک پر صارفین اپنا آدھے سے زیادہ وقت ویڈیوز دیکھ کر ہی گزارتے ہیں میٹا نے فیس بک پر ریلز متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس فیچر کے ذریعے کانٹینٹ کریئٹرز کے لیے پیسے کمانے کے مواقع بھی پیش کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ‘ریلز پلے بونس پروگرام’ تخلیق کاروں کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں