وزیر اعظم عمران خان نے جاتے ہوئے وزیر اعظم آفس کے نام سے یوٹیوب چینل کو اپنے نام کر لیا

0
178

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے جاتے جاتے وزیر اعظم آفس کے نام سے یوٹیوب چینل کو اپنے نام کر لیا۔

وزیراعظم پاکستان کے ‘دفتر وزیر اعظم آفس پاکستان’ کے نام سے یوٹیوب پر موجود یوٹیوب چینل کا نام اچانک سے تبدیل کر کے ‘عمران خان’ رکھ دیا گیا ہے۔ اس یوٹیوب چینل کو 14 نومبر 2019 کو بنایا گیا تھا جس کے اس وقت 12 ملین کے قریب ویڈیو ویوز اور ایک لاکھ 47 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی مختلف تقاریر اور خطاب موجود ہیں۔

https://twitter.com/PakPMO?t=cc9IxEtkHRO4WzNCJrA5Pg&s=09

نام تبدیل کرنے کے علاوہ اس یوٹیوب چینل کا یو آر ایل (url) بھی تبدیل کر کے ‘عمران خان آفیشل چینل’ رکھ دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں پرائم منسٹر آفس پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسی یوٹیوب چینل کی ویڈیوز بھی شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

اسی چینل کے لنکس کو فیس بک کی یو آر ایل ڈیبگر سروس کے ذریعے چیک کیا تو اس کے مطابق فیس بک کے ریکارڈ میں 15 مارچ تک اس چینل کا آفیشل نام پرائم منسٹر آفس پاکستان ہی تھا اور جب اس لنک کو اسی وقت ریفریش کیا گیا تو نام تبدیل ہو کر عمران خان سامنے آیا۔ اس چینل کے ‘کی ورڈز’ میں بھی (Prime Ministers Office Youtube) موجود ہے۔

اب لگتا ہے کہ ٹیوٹر، فیس بک سمیت جتنے سرکاری سوشل میڈیا اکائونٹس ہے وہ بھی کسی کے نام کیے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں