قوانین کی خلاف ورزی، امریکیوں نے میموریل ڈے ساحل سمندر پر منایا

0
52

کراچی: امریکیوں نے سماجی دوریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اختتام ہفتہ پر میموریل ڈے منانے کے لیے ساحل اور جھیلوں کا رخ کیا۔

سنیچر کے روز فلوریڈا میں ریاستی پولیس نے ڈیٹنا بیچ میں سینکڑوں افراد کے ہجوم کو منتشر کیا۔ میزوری میں اوزارک جھیل ایسے سیاحوں سے بھری ہوئی تھی جو معاشرتی فاصلوں کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے۔

امریکی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر ڈیبورا برکس نے کہا ہے کہ ایسے مناظر دیکھنے کے بعد وہ بہت پریشان ہیں۔ اتوار کو اے بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سماجی دوری کی بہت اہمیت ہے۔ اور اگر آپ فاصلہ نہیں رکھ سکتے اور جب آپ باہر ہوتے ہیں، آپ کو ماسک پہننا ہوگا۔‘

ایسوسی ایٹ پریس کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے تمپا کے علاقے میں ہجوم اتنا زیادہ تھا کہ حکام نے پارکنگ لاٹ جگہ ختم ہونے کی وجہ سے بند کردی۔ کیلیفورنیا میں سنیچر کے آخر پر ساحل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بڑے ہجوم دیکھے گئے۔ ریاستی عہدیداروں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ اپنے چہروں کو ڈھانپ رہے ہیں اور ساحل اور پارکوں پر اپنا فاصلہ رکھے ہوئے ہیں۔

میموریل ڈے ان امریکیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو امریکی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔ اس وائرس کے باعث اب تک امریکہ میں تقریباً 100000 اموات ہو چکی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں