پبلک ایشوز بحالی کونسل کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک آفس گلشن حدید کے باہر دھرنا

0
215

کراچی: گلشن حدید، پپری، شاہ ٹاؤن اور گردو نواں میں کے الیکٹرک کی طرف سے جاری ظالمانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف پبلک ایشوز بحالی کونسل کے زیر اہتمام کے الیکٹرک گلشن حدید کے آفس گیٹ پر سینکڑوں افراد نے دھرنا دیا۔

دھرنے میں علاقے کی تمام سیاسی و سماجی جماعتوں نے شرکت کی، شیخ الحدیث مہتمم جامعہ بیت العتیق خطیب جامع مسجد باب رحمت گلشن حدید مولانا حسن ربانی، جماعت اسلامی کی طرف سے جاوید اقبال، ملک محمد خان، فیض احمد فیض، چوہدری محمد اسلم، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمیر شاہد، محسن سیال امیر جتھیال، گل محمد ،عرفان سولنگی، سید جنید مسلم لیگ نواز کی طرف سے چوہدری فضل حق، صدرالدین شیخ، محمد سلیم جوکھیو، غفار جٹ، جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے رفیق احمد، قاری حمداللہ عبدالقیوم احسن احمد شر، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے، یو سی صدر خدا بخش پٹھان، راؤ صفدر حیات، غلام صفدر بھٹی، آفاق مزاری، عمران آرائیں سمیت علاقہ معززین کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سوشل ورکر اور صحافیوں نے شرکت کی۔

کے-الیکٹرک کی طرف سے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف پبلک ایشوز بحالی کونسل کی طرف سے کے-الیکٹرک گلشن حدید کے آفس گیٹ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنا پانچ بجے سے رات نو بجے تک جاری رہا۔ دھرنے میں نماز مغرب بھی ادا کی گئی، دھرنے میں شریک مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے خطاب بھی کیا۔

خطاب میں کہنا تھا کہ پورے کراچی سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پپری شاہ ٹاؤن کے علاقوں میں کی جارہی ہے، 3 گھنٹے کا آفیشل شیڈول ہے مگر 14 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ گلشن حدید کی بلنگ سو پرسنٹ ہونے کے باوجود باب رحمت اور ڈبل روڈ کو خصوصی ٹارگٹ کیا جارہا ہے، 4 گھنٹے جاری رہنے والے دھرنے سے کے-الیکٹرک کے زمہ داران نے کل تک وقت مانگا جس پر دھرنا وقتی طور پر ختم کردیا گیا۔

پبلک ایشوز بحالی کونسل کی آج کے-الیکٹرک کے جنرل منیجر شیراز سے باقاعدہ ایشوز کو حل کرنے پر میٹنگ ہوئی، جس میں پبلک ایشوز بحالی کونسل کے ایگزیکٹو ممبرز سعید ثانی، زاہد اقبال بھٹہ، عمیر شاہد، عمر فاروق ،نور الحسن خان کے علاوہ میر عباس تالپور، چوہدری فضل حق، خدا بخش پٹھان، گل محمد، عرس کھیڑو بھی شریک ہوئے۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ گلشن حدید میں آج سے رات میں لائٹ بند نہیں ہوگی، اور مخصوص ایریا میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ بھی 15 جولائی سے ختم کردی جائے گی، پپری شاہ ٹاؤن کے لیے مزید دو دن کا وقت مانگا ہے۔ پیر کے دن سے ریلیف دے دیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں