پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح پارلیمانی رابطے جاری

0
59

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح پارلیمانی رابطے جاری ہیں۔ سفارتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے سیاسی اور پارلیمانی فورمز کے موثر استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ممالک کی پارلیمانی قیادت کا اہم ترین ویڈیو لنک اجلاس ہوا ہے۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی زانشو اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ ورچوئل اجلاس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک کی نگرانی کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دونوں میں 70 سالوں پر محیطِ دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے بھرپور تعاون پر مشکور ہے۔ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کی قائمہ کمیٹیوں اور  فرینڈ شپ گروپ کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے ورچوئل اجلاسوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ راشکئی اکنامک زون سے علاقے کی تقدیر کو بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

چیئرمین این سی پی چائنا نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سدا بہار دوستی کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتے کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ راشکئی اکنامک زون کے قیام کے سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ چین پاکستان کی سلامتی اور عالمی سطح پر مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں