مشتبہ پائلٹس لائسنس معاملہ، وزارت ہوابازی نے 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کردی

0
43

کراچی: مشتبہ پائلٹس لائسنس معاملے پر وزارت ہوابازی نے 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کردی۔ پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیر کے 10 پائلٹس شامل ہیں جبکہ تمام ائیرلائن کے اوسطا ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں۔

پی آئی اے نے فی الفور تمام 141 پائلٹس گراونڈ کردیئے گیے ہیں اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوابازی کو مطلع بھی کردیا ہے۔ فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں۔

141 کی فہرست میں وہ 17 ہواباز بھی شامل ہیں جن کی پی آئی اے نے ڈیڑھ سال قبل خود نشاندہی کی تھی اور پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحیی سندھیلا بھی شامل جس کے بعد سے مشتبہ لائسنس کو سکینڈل سامنے آیا تھا۔ کچھ لابیز پی آئی اے کا یورپ اور شمالی امریکہ کا آپریشن بند کروانے کیلئے سرگرم اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا تمام سفیروں کو خط، پی آئی اے کے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں