جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ماسٹرز ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کا داخلہ ٹیسٹ

0
31

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ماسٹرز ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کے داخلہ ٹیسٹ میں 23 امیدوار شریک ہوئے۔ کمپیوٹر پر لیا جانے والا داخلہ ٹیسٹ یونیورسٹی میں دو امتحان گاہوں میں منعقد ہوا۔

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے امتحان گاہوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سٹاف اور امیدواروں کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

 ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد نے بتایا کہ تمام امیدواران کو حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی سخت تاکید کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر سیدہ کوثر نے بتایا کہ اسی سلسلے میں ہونے والے انٹرویوز گورنمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں