میٹرک بورڈ، حکومت سندھ کی طرف سے سالانہ امتحانات 2021 میں اے ون گریڈ کے وظیفہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
26

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سالانہ امتحانات 2021ء میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے وظیفہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔

اسکولوں، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات ہونے کے باعث اب یہ فارم بعد تعطیلات 9 مئی سے 13مئی تک صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک بورڈ آفس میں جمع کرا ئے جا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں