پاکستان اسٹیل میں غیر قانونی تعینات سی ای او ایک سالہ مذید ایکسٹینشن کیلئے پر تولنے لگے

0
347

کراچی (مدثر غفور) قابل اعتماد زرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں غیر قانونی تعینات سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن کی مذید ایک سال ایکسٹینشن کی سمری وزارت صنعت و پیداوار کو بھیج دی گئی ہے۔

سی ای او آفس کے زرائع سے تصدیق کیلئے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے سی ای او صاحب اپنی کارکردگی پر پیشمان تھے جس کی وجہ اسٹیل مل میں ہونے والی چوریاں ہیں، وہ مایوس تھے برملا کہہ رہے تھے کہ شائد میں ایکسٹینشن نہ لوں اور چلا جائوں لیکن اب معلوم ہوا کہ وہ ایکسٹینشن کیلئے پر تول رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیل مل میں سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن کی تعیناتی خلاف میرٹ، خلاف ضابطہ، من پسند، عمر سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیل ملز کے سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن کی تقرری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور ڈی جی نجکاری کمیشن افتخار نقوی کے اعتراض کے باوجود دھوکہ دہی سے کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں