چیف سیکرٹری بلوچستان گوادر کے دورے پر پہنچ گئے

0
20

گوادر: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا  گوادر کے دورے پر پہنچ گئے اور گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر عبد الکبیر زرکون اور دیگر اعلیٰ حکام نےچیف سیکرٹری کا استقبال کیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیراعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سی پیک افیئرز خالد منصور نے سی پیک سمیت گوادر میں پینے کے صاف پانی اور دیگر جملہ مسائل سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے گوادر کے مختلف علاقوں کے مسائل میں کے بارے میں بریفننگ دی۔ اجلاس میں  گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں