تین برس میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات، رواں برس پی آئی اے طیاروں کے ساتھ 64 واقعات

0
66

کراچی: پاکستان کے ائیر پورٹس پر رواں برس 20 نومبر تک پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے 128 واقعات رونما ہوئے جس میں سے 64 کا تعلق قومی ایئرلائن پی آئی اے سے تھا۔ مذکورہ واقعات سے ایئرلائنوں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پی آئی اے اور سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمانوں نے اس حوالے سے اعدادوشمار فراہم کیے۔ پی آئی اے کے اعداد و شمار 20 نومبر تک کے ہیں جبکہ سی اے اے کے اعداد و شمار مئی تک کے ہیں۔ پی آئی اے کے اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ عرصے میں 64 جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوئے جس میں پانچ طیاروں کو نقصان پہنچا 59 واقعات میں کوئی قابل ذکر نقصان نہیں ہوا۔ ان واقعات میں اے ٹی آر، بوئنگ اور ائیربس طیارے متاثر ہوئے۔ 8 واقعات کراچی میں 25 لاہور میں، 8 اسلام آباد میں، 7 کوئٹہ میں اور 7 پشاور میں رونما ہوئے۔ لینڈنگ کے وقت 19 اور ٹیک آف کے وقت 16 اور دیگر موقع پر پیش آئے۔

سول ایویشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 سے مئی 2022 تک مجموعی طور پر پرندوں کے ٹکرانے کے تمام ایرپورٹس پر 662 واقعات ہوئے جس میں 6 طیاروں کو کافی حد تک نقصان پہنچا، 94 طیاروں کو معمولی نقصان اور 562 کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مذکورہ عرصے میں پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے لاہور میں 198، کراچی میں 192، اسلام آباد میں 100، سیالکوٹ میں 53 اور پشاور میں 40 واقعات رونما ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں