موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

0
67

اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات یکم سے 15 جون تک ہوں گے۔ پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعلیمی سیشن 21 -2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے۔ نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا اور موسم گرما کی چھٹیاں کم کرکے ایک ماہ کردی گئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں