غیر ملکی گلوکار کی برسی سے متعلق نامناسب فیس بُک پوسٹ کرنے والا نو عمر لڑکا گرفتار

0
222

اوکاڑہ: سوشل میڈیا ہوائی فائرنگ اور غیر ملکی گلوکار کی برسی سے متعلق نامناسب پوسٹ کرنے والے نوعمر لڑکے کی گرفتاری کا معاملہ۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے طالبعلم بچے کو اپنی غلطی کا احساس ہونے پر رہا کر دیا۔

پوسٹ میں ملک شرجیل نامی لڑکے نے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے سالانہ ختم کی تقریب منعقد کرنے اور اس پر ہوائی فائرنگ کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ متذکرہ بالا پوسٹ وائرل ہوتے ہی اوکاڑہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

انکوائری کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ میٹرک کا طالب علم ہے جس کی عمر محض پندرہ سال کے لگ بھگ ہے۔

ملزم ملک شرجیل نے بتایا کہ اس نے یہ پوسٹ صرف شرارت کے ارادے سے کی تھی اور در حقیقت اس کا اِس طرح کی کسی سرگرمی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اس نے اس حوالے سے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی طلب کی۔

ملک شرجیل کے والد نے یقین دہانی کروائی کہ اُس  کا بیٹا مزید ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا اور یہ کہ اس کی غلطی کم عمری اور نادانی کا نتیجہ تھی۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے ملزم کی کم سنی اور اس کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سے محتاط رہنے کی تنبیہ کے ساتھ رہا کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں