دو ڈاکٹروں کی شادی، 313 مریضوں کا مفت آپریشن، حق مہر مقرر  

0
25

کراچی: نوجوان مرد اور خاتون ڈاکٹر نے منفرد حق مہر کے ساتھ پندرہ شعبان سے اپنی مشترکہ زندگی کا آغاز کردیا۔

نکاح کی مختصر اور روحانی تقریب مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی اور تین سو تیرہ غریب مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر کیا گیا۔ حق مہرکی شرائط کے مطابق شوہر جو ایک سرجن ہے، بشرط حیات اپنی زندگی میں تین سو تیرہ ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کرنے کا پابند ہوگا اور اس کے عوض ایک ریال کا بھی مطالبہ نہیں کرے گا۔

نو بیاہتا جوڑے نےانسانیت کی خدمت اور حاجت مند مریضوں کے مفت علاج کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا یہ منفرد حق مہرشمار ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں