مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر سعید اسکندر کی اقتدا میں ادا

0
435

کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر سعید اسکندر کی اقتدا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین جامعۃ العلوم الاسلامیہ کے احاطے میں عمل میں لائی گئی۔

 نماز جنازہ میں شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، وفاق المدارس العربیہ کے نائب صدر مولانا انوار الحق حقانی، ڈی جی رینجرز سندھ، مولانا امداد اللہ یوسفزی، مولانا عبدالستار، مولانا اللہ وسایا، قاضی عبد الرشید، مولانا اشرف علی، جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم، ڈاکٹر منظور احمد مینگل، جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عبید اللہ خالد، جامعہ ندوۃ العلم سعید آباد کے مہتمم مولانا مفتی معتز باللہ عباسی، جے یو آئی کے رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا عبید الرحمن، علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، مفتی ابرار احمد، سنیٹر مولانا فیض محمد، جامعہ عربیہ احسن العلوم کے مہتمم مولانا انور شاہ، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی، علامہ رب نوازحنفی، علامہ تاج محمد حنفی سمیت متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی کے وفود سمیت ہزاروں کی تعداد میں دینی مدارس کے طلبہ، علمائے کرام اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات تھے۔ نماز جنازہ کے باعث اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کی رہنمائی کی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں