عمر شریف کی طبیعت ٹھیک ہے، زرین عمر شریف

0
57

کراچی: لیجنڈ ادا گار  عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے جرمنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیجنڈ کامیڈی کنگ عمر شریف کی طبیعت تسلی بخش ہے۔ سات گھنٹے سے زائید طویل سفر کی وجہ سے نقاہت اور دل پر دباؤ کی وجہ سے تھگان محسوس ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں ائیر ایمبولینس اور جرمنی اسپتال اور واشنگٹن میں ڈاکٹر طارق شہاب کے باہمی مشورے کے تحت جرمنی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ضروری ٹیسٹ لئے گئے پھر ایمبولینس کو فیول کے لئے آئیس برگ اور ٹورانٹو بھی رکنا ہے۔ اس وجہ سے ڈاکٹروں کے مشورے کے تحت اب جرمنی کے قیام کے بعد آئندہ ایک چند گھنٹوں وہ ائیس برگ کے لئے روانہ ہو جائنگے۔ وہاں دو گھنٹے قیام کے بعد  ٹورانٹو میں فیول کے بعد واشنگٹن روانہ ہوجاہئینگے۔ جہاں
متعدد ڈاکٹر ز کی ٹیم طارق شہاب کی سر براہی میں منتظر ہے۔
 
زرین عمر شریف نے مزید کہا کہ عمر شریف باہمت اور باحوصلہ انسان ہیں میری ان کے دنیا بھر میں تمام پر ستاروں اور اہل وطن سے گزارش ہے وہ عمر شریف کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں