ٹک ٹاکرز جوڑے اور سنگل لڑکیوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

0
144

کراچی: ٹک ٹاکرز جوڑے اور سنگل لڑکیوں پر جرائم پیشہ عناصر نے گہری نظر رکھ لی۔ اسٹریٹ کرمنلز نے کس کو خاص حدف بنانا شروع کردیا۔

شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ بیان میں ٹک ٹاکرز مزاحمت نہیں کرتے اور مہنگے موبائل فون رکھتے ہیں۔ مختلف پارکس میں ٹک ٹاکرز ویڈیوز بنانے کے لئے آتے ہیں۔ ٹک ٹاکرز کو لوٹنا بہت آسان ہوتا ہے اور ٹک ٹاکرز سے چھینے گئے موبائل فون مہنگے داموں میں فروخت ہوتے ہیں۔ 25 سے زیادہ ٹک ٹاکر جوڑوں اور سنگل لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں۔

بیان میں مذید کہا کہ فوڈ ڈیلوری بوائے اور آن لائن کارسروس کو سنسان جگہ پر بلاتے تھے اور ڈیلوری بوائے جیسے ہی آتا اسے لوٹ لیتے تھے۔ ڈیلیوری بوائے سے منگوایا گیا کھانا بھی چھین لیتے تھے اور آن لائن کار سروس والے کو لوٹ لیا کرتے تھے۔

ملزموں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بنارس میں عزیز نامی شخص ہم سے موبائل فون، سونا اور موٹر سائیکل خریدتا ہے۔ لاکھ والا موبائل فون 20 ہزار 70 ہزار والا 15 ہزار میں بیچتے ہیں۔ سونے کی انگوٹھی 5 ہزار، موٹر سائیکل 10 ہزار میں فروخت کرتے ہیں۔

بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے اور بینک کے اندر موجود ساتھی کیش نکلوانے والے کو دیکھ لیتا ہے۔ شہری کے نکلتے ہی اشارہ کیا جاتا ہے اور نشانی بتائی جاتی ہے۔ میں متعدد مرتبہ جیل بھی جا چکا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں