اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں پروگریسو پینل کو کامیابی پر مبارکباد

0
81

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں پروگریسو پینل کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

حلیم عادل شیخ نے نو منتخب صدر شاہد اقبال جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی کو مبارکباد دی اور جاوید قریشی، رانا لیاقت، یونس آفریدی، سمیر قریشی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔

حلیم عادل شیخ کا مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کے یو جے کی جانب سے انتخابی عمل جمہوری روایات کا تسلسل ہے۔ نومنتخب عہدیداران تنظیم اور عوام کی بہتری کے لیے مزید بہتر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت کے لیے کوشاں ہے۔ سندھ میں موجود ڈکٹیر اور جعلی حکومت صحافیوں کا قتل کررہی ہے۔ سندھ میں صحافیوں کو سچ لکھنے پر قتل کردیا جاتا ہے۔ عزیز میمن اور اجے لالوانی کے قاتلوں کو پی پی نے اہم عہدے دیے۔ ظالم اور نالائق سندھ حکومت سے چھٹکارے کے لیے قلم کی طاقت لازم جز ہے۔ وفاقی حکومت کی پالیسیز سے میڈیا ہاؤسز کے حالات میں واضع بہتری آرہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں