اقوام متحدہ اور عالمی ادارے بھارت کے مکروہ فعل کا نوٹس لیں، چیلا رام کیولانی

0
98

اسلام آباد: چیئرمین اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی نے بھارت میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کی گرفتاری عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اوراقوام متحدہ اور عالمی ادارے بھارت کے مکروہ فعل کا نوٹس لیں۔

چیلارام کیولانی نے کہا کہ سفارتی اہلکاروں کو عالمی سفارتی قوانین کے مطابق سفارتی استثناء حاصل ہے اور گھنائونےعمل سے بھارت نے پاکستان سے تعصب کی ایک اور مثال قائم کردی ہے۔ بھارت کی جانب سے ان سفارتی اہلکاروں کے خلاف میڈیا پر کردار کشی کی مہم قابل مذمت ہے اور بھارت انسانی حقوق غصب کرنے کے ساتھ سفارتی آداب اور قوانین کی بھی دہجیاں اڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا سنگین خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے بھارت عالمی دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں