ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے

0
64

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 ہے اور ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 اموات ہوئیں ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 507 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اور اس وقت 1 ہزار 771 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں