امریکی فوجیوں کی پاکستانی پناہ گاہ میں کھانے کھاتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر جعلی ہے

0
146

لاہور: سوشل میڈیا جھوٹ کا پلندہ۔ پاکستانی سوشل میڈیائی دانشوروں کی جانب سے سارا دن جھوٹ پھیلاتے ہوئے امریکی فوجیوں کی کھانا کھاتے ہوئے وائرل کی جانے والی تصویر پاکستان کے کسی شہر کی پناہ گاہ میں نہیں بلکہ افغانستان کے صوبہ پروان کے بگرام ایئر فیلڈ میں 8 سال قبل 28 نومبر 2013 میں یوم تشکر (Thanksgiving Day) کے موقع پرٹاسک فورس لائف لائنر دستے میں شامل امریکی فوجیوں کی روایتی کھانا کھاتے اور چھٹی منانےکی تصویر ہے۔

پاکستانی سارا دن اس پرانی تصویر جس پر کسی نے جعلسازی کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ پر پناہ گاہ کا چارٹ لگا دیا۔اسے وائرل کرتے رہے ہیں۔ زرا سوچئیے اس جھوٹ کے ذمہ دار تو وہ بھی ہیں جو سوچے سمجھے اور تصدیق کئیے بغیر اس تصویر کو دھڑلے سے وائرل کرتے رہے ہیں اور جھوٹ کو پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں